اہم خبریں

پاکستان کی ایک بار پھر شاندار فتح، بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست فاش

پاکستان کی ایک بار پھر شاندار فتح، بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست فاش

بنکاک (اے بی این نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ جنرل اجلاس میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈائریکٹرز کی تینوں نشستیں جیت لیں، جبکہ بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق اے سی سی کا سالانہ جنرل اجلاس بنکاک میں ہوا، جس میں بورڈ ممبرز کے ڈائریکٹرز کے انتخاب کے لیے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔

اے سی سی ڈائریکٹرز کی تین نشستوں پر پاکستان اور بھارت کے حمایت یافتہ پینلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ انتخابات میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے کلین سویپ کرتے ہوئے تینوں نشستیں اپنے نام کرلیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حمایت یافتہ پینل کو قطر، سنگاپور اور مالدیپ کے نمائندوں کی حمایت حاصل تھی، اور ان تینوں ممالک کے نمائندگان ڈائریکٹرز منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یوں اے سی سی کے انتخابات میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے تینوں نشستیں جیت کر اہم کامیابی حاصل کی، جبکہ بھارتی حمایت یافتہ پینل کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایشیا کپ کی تیاریوں پر بھی بات چیت
اے سی سی کے سالانہ اجلاس میں انتخابات کے علاوہ دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اگلے سال بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ بجٹ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں اور انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کی ایک بار پھر شاندار فتح، بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست فاش

متعلقہ خبریں