اہم خبریں

ایف آئی اے نےبانی پی ٹی آئی سے انکوائری کیلئے مجسٹریٹ سےرابطہ کر لیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )ایف آئی اے نےبانی پی ٹی آئی سے انکوائری کیلئے مجسٹریٹ سےرابطہ کیا۔ خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکائونٹ سے ریاست مخالف ویڈیو اور بیانیے کی تشہیر کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ہینڈل سے ریاست مخالف اور پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ اسلام آباد:29مئی کو پوسٹ ویڈیو میں پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔

مزید پڑھیں :اگر ضرورت پڑی تو پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے غور کیا جاسکتا ہے،عطا تارڑ

پوسٹ کے ذریعے حقائق کو توڑ مروڑ کر جوانوں میں بغاوت اور استعال کی کوشش کی گئی۔ ویڈیو کے ذریعے مختلف ریاستی اداروں میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ویڈیو پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ،تفتیش کیلئے بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے ۔ 26مئی کو پوسٹ ویڈیو میں پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔

متعلقہ خبریں