اہم خبریں

اگر ضرورت پڑی تو پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے غور کیا جاسکتا ہے،عطا تارڑ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے غور کیا جاسکتا ہے ۔ جو کچھ بھی ہورہاہے بانی پی ٹی آئی کی مرضی سےہو رہا ہے ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے تمام حدیں پار کی جار ہی ہیں ۔ شیخ مجیب والا بیانیہ جب پٹ گیا تو اس پر پی ٹی آئی نے یوٹرن لے لیا۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

کوئی بھی شخصیت یا پارٹی پاکستان سے بڑھ کر نہیں ہے ۔ ہمارے ہاں ایک رواج بن گیا ہے ہر قسم کی پروسیڈنگ کو کئی کئی سال جلایاجاتا ہے۔ 9مئی کے ملزمان کو جلد ازجلد سزا نہیں دی گئی تو پھرکل کوئی بھی اٹھ کر آگ لگادےگا۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو دیسی گھی سےتیار کھانا دیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں کسی بھی مڈل کلاس فیملی سےزیادہ اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :ٹوئٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا معاملہ، پارٹی کے اندر انکوائری کرانی پڑے گی،رئوف حسن

وزیراعظم کی کالی بھیڑوں سےمراد وہ لوگ تھے جنہوں نےماضی میں غلط فیصلے کئے۔ وزیراعظم کا اشارہ موجودہ لوگوں کی جانب نہیں تھا 3سابق ججز کے بارے میں تھا۔

متعلقہ خبریں