اہم خبریں

ٹوئٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا معاملہ، پارٹی کے اندر انکوائری کرانی پڑے گی،رئوف حسن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں وہ کیسے ٹوئٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اپنا ٹوئٹر اکائونٹ آپریٹ نہیں کررہے۔ بانی پی ٹی آئی کو شیخ مجیب کی ویڈیو سےمتعلق علم نہیں تھا۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم پاکستان کے باہر سے آپریٹ ہوتی ہے۔ ارکان اسمبلی نےاگر ویڈیو ٹوئٹ کی تو اپنی ذاتی حیثیت میں کی۔ پارٹی کے اندر ویڈیو کے معاملے پر انکوائری کرانی پڑے گی۔

مزید پڑھیں :شہریوں کی بغیر اجازت سرویلنس بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ویڈیو سےمتعلق سوشل میڈیا ٹیم سے بات کروں گا۔ ذاتی مصروفیات کے باعث ویڈیو دیکھ نہیں پایا تھا۔ اگر ویڈیو میں کوئی چیز قابل اعتراض ہے تو سوشل میڈیا ٹیم سے بات کروں گا۔ ویڈیو کو دیکھیں گے،ہمارے بیانیے کے مطابق ہونی چاہیے۔ سوشل میڈیا ٹیم سے آج ہی بات کروں گا ،ویڈیو سےمتعلق فیصلہ کرینگے۔ بانی پی ٹی آئی جب سے جیل میں ہیں ٹوئٹر ہینڈل استعمال نہیں کر رہے۔
بانی پی ٹی آئی اب بھی اس چیز پر یقین رکھتے ہیں ملک کیلئے فوج ان سے زیادہ اہم ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کادوسرامواصلاتی سیٹلائٹ ایم ایم ون خلاکیلئےروانہ

ڈیجیٹل میڈیا پر کسی ایک شخص کا کنٹرول نہیں ہوتا۔ سوشل میڈیاٹیم میں جو لوگ کام کررہے ہیں وہ ہمارے ملازمین نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کسی مرحلے میں تو ٹوئٹر اکائونٹ سےمتعلق فیصلہ کیا ہوگا، کسی نے تو چلانا تھا۔ سسٹم نافذ کرینگے تاکہ آئندہ مناسب کلیئرنس سے ٹوئٹر ہینڈل آپریٹ ہو۔

متعلقہ خبریں