اہم خبریں

شہریوں کی بغیر اجازت سرویلنس بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کیخلاف درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔ حکم نامہ کے مطابق بادی نظر میں کسی بھی حکومتی ادارے کو شہریوں کی سرویلنس کی اجازت نہیں۔ سرویلنس کرنیوالے سرکاری اہلکار اور معاونت کرنیوالی ٹیلی کام کمپنیز جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :ایکس پر بانی پی ٹی آئی کی آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ، ایف آئی اے سائبر وِنگ کا انکوائری کا فیصلہ

شہریوں کی بغیر اجازت سرویلنس بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت تک کوئی سرکاری ایجنسی کسی بھی شہری کی سرویلنس نہیں کریگی۔ پی ٹی اے اور کوئی بھی ٹیلی کام کمپنی سرویلنس میں معاونت کیلئے اپنے آلات مہیا نہیں کرے گی۔

متعلقہ خبریں