اہم خبریں

مارگلہ نیشنل ہلز سے شکاری شکار کا گھات لگائے ہو ئے گرفتار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ٹریل سکس میں پانی کی ندی کے قریب ایک شکاری کو موقع پر پکڑ لیا گیا، شکاری شکار کے لیے گھات لگائے ہوئے بیٹھا تھا۔ اس شخص کی شناخت محمد ناشاد کے نام سے ہوئی، جو سنیاڑی گائوں کا رہائشی ہے، جب آئی ڈبلیو ایم بی کے عملے نے اسے پکڑا تو اسے شکار کے انتظار میں پایا گیا۔

اگرچہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم محمد ناشاد کو ایک آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایک محفوظ علاقہ ہے اور اس کی حدود میں ہر قسم کا غیر قانونی شکار سختی سے ممنوع ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ شکاریوں کے خلاف صفر رواداری کی پالیسی برقرار رکھے ہوئے ہے اور محمد ناشاد اور اس کے ساتھی کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :ہائیکنگ ٹریل 5 سے لاپتہ ہو نے والے بچہ کی نعش مل گئی، ڈیڈ باڈی ریسکیو کرنا مشکل

ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔آئی ڈبلیو ایم بی کے ترجمان نے کہاکہ جنگلی حیات کا تحفظ اور ہمارے قدرتی ورثے کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے اندر جنگلی حیات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ہم ان لوگوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے رہیں گے جو اس کا استحصال یا نقصان کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق آئی ڈبلیو ایم بی عوام پر زور دیتا ہے کہ وہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی قیمتی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں مدد کے لیے کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر قانونی شکار کے واقعات کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

متعلقہ خبریں