اہم خبریں

ہم سب آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ایک ساتھ ہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ رئوف حسن کے ساتھ جو معاملہ پیش آیا ہے اس کی مذمت کرتاہوں ۔ ہم سب آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ایک ساتھ ہیں۔ پریس کانفرنس کی میں جو بھی الفاظ کہے اس پر قائم ہوں۔ تقریر اور پریس کانفرنس کی ایک ایک بات پر آج بھی کھڑا ہوں۔ مجھے منافقت نہیں آتی ۔

مزید پڑھیں :گندم درآمد کرنے کا سکینڈل،ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا

پہلے بھی مجھ پر ظلم ہوا تھا انصاف کی توقع پہلے بھی نہیں تھی۔ آئین و قانون مجھے مس کنڈکٹ پر بات کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ کسی نے کوئی غلطی کی ہے تو اس کو پوائنٹ آئوٹ کرنا چاہیے۔ پورے ادارے کو کبھی بھی پوائنٹ آئوٹ نہیں کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں :کیا متحدہ عرب امارات نے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ویزوں پر نئی پابندی لگا دی؟

ملک میں کسی جوابدہ ٹھہرانا جرم ہے تو مجھے سزا دے دیں۔ سوال کرنا اگر گناہ ہے تو میں یہ گناہ کرتا رہوں گا۔ سوال کریں تو توہین عدالت کا نوٹس آتا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی:پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ افسوسناک عمل ہے۔

مزید پڑھیں :رئوف حسن پر کتنے لوگوں نے حملہ کیا،کیسے فرار ہو ئے، سب پتہ چل گیا،تیز دھار آلہ بھی بر آمد

رئوف حسن پر حملہ پی ٹی آئی کی آواز دبانے کی سازش ہے۔ کراچی:ظلم، زیادتیاں اب برداشت نہیں کریں گے۔ پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں