اہم خبریں

نواز شریف جو باتیں آج کررہے ہیں پہلے کیوں نہیں کیں،روف حسن

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان روف حسن نے کہاہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کے حوالے سے بیان دیکرنواز شریف نے اب ایک نئی کہانی شروع کردی ہے.

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اپنے ردعمل میں‌پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان روف حسن نے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کے حوالے سے بیان دیکرنواز شریف نے اب ایک نئی کہانی شروع کردی ہے.نواز شریف جو باتیں آج کررہے ہیں پہلے کیوں نہیں کیں.

انہوں نے کہاکہ 2017کے انتخابات میں35پنکچر لگے تھے، ہماری نشستیں کم کی گئی تھی تاکہ کمزور حکومت بنے.

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی متضاد موقف نہیں ،سٹریٹیجی کے مطابق چلتے ہیں.

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کررہے ہیں ،6جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہے ،3سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات نہیں کررہے کیونکہ وہ مینڈیٹ چور ہیں ،آج چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس کریں ہم بات کرنے کو تیار ہیں ،پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کر کے حکومت عوام پر مسلط کی گئی.

روف حسن نے کہاکہ عارف علوی کو بانی پی ٹی آئی نے کچھ ٹاسک دیے ہیں ،عارف علوی پارٹی سیکرٹری جنرل رہے ان کی بہت خدمات ہیں .

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نےوفاق حکومت وقت دیا ہے ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہیں دھاوا کا لفظ استعمال نہیں کیا، وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ساتھ انتہائی غلط سلوک کیا جارہا ہے .

ترجمان نے کہاکہ وفاق خیبر پختونخوا کوواجب الادا فنڈز ریلیز نہیں کر رہا،وفاق نے خیبر پختونخوا میں بجلی کے مسائل پیدا کیے ہوئے ہیں ،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے .

متعلقہ خبریں