اسلام آباد (اے بی این نیوز)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنےکی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائدکرنے کی تجویز ہے اور کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ کمرشل درآمدکنندگان کی خریداریوں پر ودہولڈنگ پر ٹیکس چھوٹ ہوگی۔ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں کمرشل
مزید پڑھیں :زمین کو ایک طاقتور شمسی طوفان کے سامنے کا انکشاف
درآمدکنندگان کی آمدن پر انکم ٹیکس ود ہولڈنگ لگانےکی تجویز ہے اور پرانی درآمدی گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے جب کہ کمرشل امپورٹرز پر 1 فیصد ٹیکس لگانے سے سالانہ 25 ارب روپے تک ریونیو متوقع ہے۔ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ گندم کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لئے بجٹ میں اضافی ٹیکس ڈیوٹی لگانے کی تجویز بھی ہے، بجٹ میں ٹریکٹرز اورکیڑے مار ادویات پرٹیکس چھوٹ ختم کیےجانے کا امکان ہے، ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر ٹیکس استثنیٰ کےخاتمے سے زرعی لاگت مزیدبڑھ جائےگی۔رواں سال ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہوگی جب کہ ٹیکس چھوٹ ختم ہونےسے آئندہ مالی سال میں 30ارب روپے ریونیو ملنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومت کے بس میں نہیں،رانا ثنااللہ