کراچی (اے بی این نیوز) سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 79 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 347 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 773 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 140 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی 6 ہزار 942 روپے فی تولہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 40 ڈالر کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد قیمت 4 ہزار 268 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔
مزید پڑھیں:عمران خان سے کل جیل میں اہم ملاقات، بڑی پیش رفت سامنے آگئی















