اہم خبریں

وزیراعظم کا اہم اجلاس طلب، تیل کے حوالے سے بڑے فیصلوں کا امکان

وزیراعظم کا اہم اجلاس طلب، تیل کے حوالے سے بڑے فیصلوں کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم نے تیل کے ذخائر اور سپلائی کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں مختلف اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں توانائی کی موجودہ صورتحال اور تیل کی سپلائی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ خطے کی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم کو تیل کی دستیابی اور سپلائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں کفایت شعاری کے ممکنہ اقدامات پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ توانائی کی صورتحال سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو خصوصی ریلیف پیکیج کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی، جس کے بعد اس سے متعلق آئندہ اقدامات کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں تیل کے ذخائر، سپلائی کی صورتحال، توانائی کے معاملات اور ممکنہ کفایت شعاری اقدامات سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:رضوان اور امام الحق سے متعلق بڑی خبر، فارنزک رپورٹ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں