جعفر خان مندو خیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک )بلوچستان کے نئے نامزد گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔بلوچستان ہائی کورٹ (بی ایچ سی) کے چیف جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے گورنر سے عہدے کا حلف لیا۔
مزید پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب
سبکدوش ہونے والے گورنر ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس کے علاوہ صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی (ایم پی اے)، سیاسی شخصیات اور عہدیداروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔واضح رہے کہ شیخ جعفر خان مندوخیل بلوچستان کے 24ویں گورنر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 101 (اے) کے تحت سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر بنانے کی منظوری دی تھی۔