پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا

لاہور( نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اتوار کو اعلان کیا کہ جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کو بالترتیب وائٹ اور ریڈ بال کے لیے مردوں کی قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹینس کمپلیکس میں آپریشن ، تاج حیدر کا سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا اعلان
انہوں نے یہ اعلان پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر اور اظہر محمود کے ہمراہ لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جنہیں تمام فارمیٹس میں اسسٹنٹ کوچ کا اعلان کیا گیا تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران نقوی نے کہا کہ کرسٹن اور گلیسپی دنیا کے مشہور کوچ ہیں۔ اظہر محمود کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اظہر پاکستان اور پاکستانی ٹیم کے لیے آئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ اور وائٹ بال کرکٹ کے لئے بہترین کوچ ہونگے۔