ٹینس کمپلیکس میں آپریشن ، تاج حیدر کا سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر نے سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا، سی ڈی اے نے آپریشن کرکے جرم کیا ،،کھیلوں کیلئے مختص تیس سال کی محنت کو تیس منٹ میں برباد کردیا گیا، اس جرم کے خلاف سینٹ میں بھی اآواز اٹھائی ہے، اس ٹینس کمپلکس کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
مزید پڑھیں:� پختون بہن بھائیوں کو ایسا وزیر اعلی ملا جس کا حلیہ بھی غنڈوں جیسا ہے، عظمیٰ بخاری
پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سید سبط الحیدربخاری ،قیوم بیگ ایڈووکیٹ، سبحان احمد اور کامران خلیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سالہا سال سے بینظیر بھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کروا رہے تھے ، سی ڈی اے آپریشن پر سخت تشویش ہے ،، وزارت داخلہ کیساتھ معاہدے کے باوجود ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کرنا پریشان کن ہے،، ایک جنگل کو کھیلوں کیلئے آباد کیا تھا، تیس سال کی محنت کو سی ڈی اے نے برباد کردیا ۔

سی ڈی اے نے رات کی تاریکی میں غیر قانونی کاررعوائی کی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سی ڈی اے نے آپریشن کیا جس پر توہین عدالت کی کارووائی کرینگے ۔ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے علم میں تمام معاملات ہے ۔پیپلز پارٹی کے راہنما سید سبط بخاری نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے ٹورنامنٹس کھیلتے تھے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے نمائندے یہاں آتے تھے ، ہم سی ڈی اے کے کوئی ڈیفالٹر بھی نہیں تھے۔

سازش کے تحت سی ڈی اے نےاسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کیا ۔ سی ڈی اے کی اس کمپلیکس کو دوبارہ تعمیر کروا کے دے۔کامران خلیل نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سی سال 2035 تک کی لیز ہمارے پاس ہے ، یہ غیر قانونی کام کیا گیا ہے۔خرم بیگ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکم امتناعی ہونے کے باوجود یہ اپریشن کیا گیا ہے ہم توہین عدالت. کے لیئے عدالت جا رہے ہیں۔