اہم خبریں

سابق بھارتی کرکٹر کی تصویر کراچی میں بل بورڈز پر کیوں لگائی جارہی ہے؟

کراچی(نیوزڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر روبن اتھاپا کی تصویر کراچی میں مختلف بل بورڈز پر نظر آرہی ہے۔

بل بورڈ پر لگی اشتہاری تصویر میں روبن اتھاپا کو دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ اشتہار میں کرکٹ ایپ کی مشہوری کررہے ہیں۔

کراچی کی مقبول ترین سڑکوں پر لگے مختلف بل بورڈز پر بھارتی کرکٹر کے ساتھ 2 خواتین کی تصویریں بھی چسپاں ہیں۔

مزیدپڑھٰیں:چار سال بعد جیل سے رہاہوکرگھر آنے والے باپ نے ننھی بیٹی کو کیوں قتل کیا؟دلخراش داستان نے سننے والوں کے رونگٹے کھڑے کردیئے

شہر کے مختلف پیڈسٹل برج پر موبائل آن لائن کرکٹ ایپ اور گیمنگ کی تشہیر کی جارہی ہے۔

بینر پر 4 ٹیموں کی بھی تصویر موجود ہے جس کا پاکستان فرنچائزز سے کوئی تعلق نہیں، تصویر میں موجود ٹیمیں ویسٹ انڈیز کے ناموں کی فرنچائز ہیں۔

یاد رہے کہ اس طرح کی ایپ کرکٹ میں جوئے کیلئے استعمال ہوتی ہیں جن پر پاکستان میں پابندی ہے۔

متعلقہ خبریں