سولر پاور فکس ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا،اعلامیہ

اسلام اباد( اے بی این نیوز )سولر پاور فکس ٹیکس لگانے کی خبروں کے حوالے سے پاور ڈویژن نیسولر پاور پر فکس ٹیکس لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے یہ بات سولر پاور پر فکس ٹیکس لگانے کی خبروں کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتائی گئی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نے حکومت کو کوئی ایسی سمری نہیں بھیجی جس میں فکس سولر پاور پر ٹیکس لگانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے نیز جاری لعامیہ میں مزید بتایا گیا کہ صاحب سروت لوگ بے تحاشہ سولر پینل لگا رہے ہیں گھریلو صنعتی صارفین سمیت حکومت کو بھی سبسڈی کی شکل میں ایک روپے 90 پیسے کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے جس کے نتیجے میں تقریبا ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین متاثر ہو رہے ہیں یہ ایک روپیہ 90 پیسے غریبوں کی جیب سے نکل کر متوسط اور امیر طبقے کی جیبوں میں جا رہے ہیں اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو غریب صارفین کے بل کم از کم تین روپے 35 پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ ہو جائے گا نیز 2017 کی نیٹ میٹنگ پالیسی کا مقصد سسٹم میں متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا اسی سال کے بعد اب ایک ایسا مرحلہ ایا کہ اس سولر ایزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا اب ایک نئے نرخ دینے کی ضرورت ہے تاہم اس پورے نظام کو سٹڈی کیا جا رہا ہے واضح رہے کہ ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کر رہے ہیں جن سے غریبوں کو مزید بوجھ سے بچایا جا سکے ڈیڑھ سے دو لاکھ نیٹ میٹنگ والے صارفین کی سرمایہ کاری کو تحفظ دینا ہماری منزل ہے