اسلام آباد میں کس کس کو ترقی ملے گی،جانئے اہم ترین معلومات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آبادمیںافسران کوگریڈ 21 سے22 میں ترقی دینے کی تیاریاں،وزیراعظم نےاعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈکااجلاس جلد بلانےکا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بورڈ اجلاس کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی،گریڈ21سے22 کیلئے18سےزائد آسامیوں پرترقیوں کاجائزہ لیاجائےگا،آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22 میں ترقی دینےپرغورکیا جائےگا،سیکریٹری ٹووزیراعظم اسد الرحمن گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کیلئےپیش ہوگا،سیکریٹری پاورڈویژن راشد محمود کوگریڈ 22 میں ترقی ملنےکاامکان،سیکریٹری تعلیم و تربیت محی الدین

مزید پڑھیں :پنجاب میں 29اپر یل تک بارشیں،الرٹ جاری

احمد وانی کوگریڈ22 میں ترقی دیئےجانےکا امکان ،ایڈیشنل سیکریٹری انچارج آئی ٹی محمدمحمود کو گریڈ 22 میں ترقی دی جاسکتی ہے،ایڈیشنل سیکریٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغاکوگریڈ 22 میں ترقی دینےپرغورہوگا،چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضٰی کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانےکاامکان، چیف سیکرٹری پنجاب زائداختر زمان کوگریڈ 22میں ترقی دینے پر غورکیاجائےگا،ارم بخاری،ساجد بلوچ،جودت ایاز،ندیم محبوب کو گریڈ 22 میں ترقی دینےپرغورہوگا،عنبرین رضا،عثمان اختر باجوہ،مصدق احمد خان،عطا الرحمن کےناموں پرغور ہوگا،پولیس سروس کےاحمد مکرم،بی اے ناصرکوگریڈ 22 میں ترقی دینےکا جائزہ لیاجائے گا،پولیس سروس کےعامر ذوالفقارخان اوراحسان صادق کو ترقی دینے پر غورہو گا،پولیس سروس کےغلام رسول زاہد کوگریڈ22 میں ترقی دینےکاجائزہ بھی لیاجائےگا۔

مزید پڑھیں :ہر قربانی کیلئے تیار،قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا،عمران خان