پنجاب میں 29اپر یل تک بارشیں،الرٹ جاری

لاہور (  اے بی این نیوز  )پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش ،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےمتعلقہ محکمے الرٹ رہیں،صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے،1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں،

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی ریلی نکلنے کے کچھ دیربعد ہی ختم ہو گئی

نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں،شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں،،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی،
شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہنے کے امکانات ہیں،شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :ہر قربانی کیلئے تیار،قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا،عمران خان