لکی مروت، شادی کا گھر ماتم میں تبدیل، محفل موسیقی کے بعد فائرنگ ، 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

لکی مروت (نیوزڈیسک)خانزادخیل فائرنگ واقعہ، محفل موسیقی کے بعد دو گرپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی۔ فائرنگ احسان گروپ غزنی خیل اور عمران گروپ غزنی خیل کے درمیان ہوئی، دونوں گروپوں کے سرغنہ بھی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے

جاں بحق ہونے والوں میں عمران،احسان، ذاہداللہ اور عزیر شامل ، فائرنگ سے دو راہ گیر احمد اور فیضان بھی جاں بحق ہوئے، فائرنگ سے زخمی نوجوان کا نام ذاہد ہےلکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں دو گروپوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے

پاکستان کو دنیا سے ملانے والی زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل خراب، صارفین کو مشکلات کا سامنا

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین میں اشتہاری ملزمان زاہد اللہ اور احسان اللہ بھی شامل ہیں۔گاؤں آگری خانزادخیل میں شادی کی خوشی میں محفل موسیقی کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں علاقہ بھر کے اشتہاریوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل موسیقی کے بعد ایک اشتہاری گروپ پہلے رخصت ہوا جب دوسرے اشتہاری گروپ کے لوگ محفل موسیقی سے واپس جارہے تھے تو پہلے نکلنے والے گروپ نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔ اس دوران دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں کل چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک فریق سے تین جبکہ دوسرے فریق سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ فائرنگ کے دوران دو تماشائی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں عزیر،احسان، عمران، زاہد اللہ ساکنان غزنی خیل، احمد بھرام خیل اور فیضان کا تعلق گاؤں تری خیل سے ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان اور احسان اللہ ساکنان غزنی خیل گروپوں کے درمیان قتل مقاتلے کی دشمنی تھی۔

عزیر اور زاہد اللہ کا تعلق احسان گروپ سے ہے جبکہ مخالف گروپ کے عمران خان بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے تماشائیو کا تعلق گاؤں بہرام خیل اور تری خیل سے ہے۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقتولین زاہد اللہ اور احسان اللہ اشتہاری ملزمان ہیں۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں عمران خان اور احسان اللہ نامی دو فریقین کے درمیان دشمنی تھی اور گزشتہ رات کو شادی میں محفل موسیقی میں آمنا سامنا ہوا تو ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجےمیں 6 افراد جان سے گئے۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے محفل میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین زاہد اللہ اور احسان اللہ اشتہاری ملزمان بھی تھے۔فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں عزیر، احسان، عمران، زاہد اللہ، فیضان بھی شامل ہیں، افراد کا تعلق گاؤں بہرام خیل اور تری خیل سے ہے۔