اسلام آباد ہائی کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )اسلام آباد ہائی کورٹ فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری ، اعلامیہ کے مطابق ہائیکورٹ ججز کے خط کے حوالہ سے سپریم کورٹ از خود کیس کے دوران ہائیکورٹ کا متفقہ موقف پیش کیا جائے گا ،واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا ، ا،اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں :پشین میں آپریشن،3 دہشت گرد مارے گئے،ایک گرفتار

ادھر دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو سلام پیش کرتے ہیں ،ریٹرنگ افسر نے انٹیلی جنس ایجنسیز کے حوالے سے خط لکھا ،کل ہمیں پولیس نے کہا کہ پولیس کی وردیوں میں ہمارے لوگ نہیں ہیں ،ہم سب اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہییے ،جن کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہوا وہ معاملہ اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے ،جو لوگ ملٹری کورٹس کی کسٹڈی میں ہیں ان میں سے ایک نے خودکشی کی کوشش کی ،میں اس معاملے پر نام حکومتی نمائندے کو دے سکتا ہوں اگر وہ یہاں آجائیں۔

مزید پڑھیں :طلبہ کی لاٹری نکل آئی ،ہزاروں موٹر سائیکل کن خوش نصیبوں کو ملیں گے ،جانئے