آج بروزپیر 22اپریل 2024 موسم کیسا رہے گا؟الرٹ جاری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا،پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: مالم جبہ 24، سیدو شریف 16، کاکول 10، پنجاب: لیہ 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، مری 01، کشمیر: راولاکوٹ میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔