ایرانی صدر کل پاکستان پہنچیں گے ، ملاقاتوں کا شیڈول طے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر کل 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے ۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔
مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، قومی ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا امکان
وہ کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے ۔صدر رئیسی پیر کو وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے ایرانی مہمانوں کو ظہرانہ دیا جائیگا۔چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزراء بھی ایرانی صدر سے ملاقاتیں کرینگے ۔

پیر کی شام ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کرینگے۔ایرانی صدر منگل کو لاہور جائینگے، لاہور میں ایرانی صدر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کرینگے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر کو ظہرانہ دیا جائیگا۔