نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، قومی ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا امکان

راولپنڈی( نیوز ڈیسک ) آج کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں شاہین آفریدی سمیت تین تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ یاد رہے کہ 5 میچوں کی سیریز میں گرین شرٹ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلامیچ بارش کی نذر ہوگیا تھا
مزید پڑھیں: پاکستان پوسٹ آفس کو 50 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا انکشاف
گزشتہ روز سیریز کے دوسرے میچ میں شاہینوں نے کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی ، قسمی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 13 ویں اوور میں حاصل کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے محمدرضوان نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے مضبوط بائولنگ اٹیک کے سامنے بری طرح ناکام ہوکر 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔