خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی، مزید 15 افراد جاں بحق

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی، آج مختلف واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچادی، آج مختلف واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

صوبے میں چھتیں گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے، مردان میں 4، ضلع خیبر میں 3، مہمند میں 2، مالاکنڈ اور باجوڑ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

دیر بالا میں شادی میں پیدل جانے والا خاندان شدید بارش میں پھنس گیا، ٹھنڈ کے باعث 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ادھر دیر لوئر کے تالاش شمسی خان ندی میں ایک شخص برساتی پانی میں بہہ گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔