بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ میں کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک دوسرے سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھیں: کینیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 10 افراد ہلاک
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش سے متاثر ہوا جہاں صرف دو گیندوں کا کھیل ممکن ہو سکا۔

بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے درمیان کشیدہ صورتحال پر افواہیں چل رہی تھیں لیکن وہ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی ایک دوسرے سے مل گئے تھے۔

اس سے قبل پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا تھا کہ وہ اپنے اور شاہین آفریدی کے درمیان اختلافات کی خبریں سن کر حیران ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔