آج اتوار 14 اپریل 2024 کاموسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیا ت کا الرٹ جاری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )آج رات اور 14 اپریل کے دوران تیز /موسلادھار بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان، کوہ سلیمان، خضدار، زیارت، ژوب ، شیرانی، مسلم باغ، کوئٹہ، پشین، کیچ، پنجگور، گوادراور تربت کےبرساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خطرہ ۔ آج رات سے 15 اپریل کے دوران تیز /موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا اندیشہ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی /وسطی سندھ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، شمالی/جنوبی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان۔ شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع۔
اتوار کے روز خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی سندھ میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، بالائی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان۔ شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہا ۔ تاہم خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اوربالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیا دہ بارش: خیبرپختونخوا: دیر(بالائی 102، زیریں 61)، سیدو شریف 85، کالام 78، چترال 75، مالم جبہ 72، دروش 57، پشاور (ائرپورٹ53 ،سٹی43)، باچا خان (ایئر پورٹ)49 ، پٹن 41، میرکھانی39، پاراچنار 27، چراٹ 23، بالاکوٹ ، تخت بائی16، ڈیرہ اسماعیل خان( سٹی 14 ،ایئر پورٹ 11)، کاکول 13،،بلوچستان: ژوب 36، کوئٹہ(سٹی) 16، بارکھان 09، پنجگور 05، پنجاب: ملتان (سٹی 22، ایئر پورٹ 16)،اٹک 18، خانیوال15، ڈیرہ غازی خان، بھکر11، مری، جھنگ09، کوٹ ادو08، جوہرآباد07،اسلام آباد (ایئر پورٹ 06، سٹی 04، سیدپور، گولڑہ02، بوکرہ01)، لیہ 06، نورپور تھل05، بہاولپور( سٹی04 ،ائرپورٹ03)، ساہیوال04، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03، راولپنڈی (چکلالہ 02، شمس آباد، کچہری01)، اوکاڑہ، بہاولنگر02، فیصل آباد، خانپور، سیالکوٹ(ائرپورٹ) 01، کشمیر: مظفرآباد(ایئر پورٹ 08، سٹی 06)، گڑھی دوپٹہ04، راولاکوٹ02، سندھ:سکھرمیں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :مٹھی40، شہید بینظیر آباد 39 اور چھور میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔