نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ اسلام آباد پہنچا جہاں پی سی بی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان اور
مزید پڑھیں:پی سی بی نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں مدمقابل ہوں گی۔کیوی اسکواڈ کے کم از کم نو کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے میں

مصروف ہیں۔ آل راؤنڈر مائیکل بریز پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی بار کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔دونوں

ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ پیر سے پریکٹس

سیشن شروع کرے گا۔ اظہر محمود 15 اپریل کی صبح ٹیم کو جوائن کریں گے اور سیریز کے لیے ہیڈ کوچ ہوں گے۔