پی سی بی نے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے
مزید پڑھیں:کرکٹر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، کیوی ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی۔تاہم پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے احسن رضا

اور علیم ڈار سمیت پانچ امپائرز سیریز کے میچوں کی نگرانی کریں گے جن میں آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی بھی شامل ہیں۔دوسری جانب زمبابوے سے تعلق رکھنے والے اینڈی پائی کرافٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے

میچ ریفری کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔واضح رہے کہ اس ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ 20 اپریل کو ہوگا۔