پنجاب میں جون سے ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز ہوجائیگا ،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(نیوز ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ایئر ایمبولینس سروس جون میں آپریشنل ہو جائے
مزید پڑھیں:ایران کے اسرائیل کیخلاف بڑے پیمانے پر ڈروان اور میزائل حملے

گی کیونکہ سروس کے لیے تربیتی سیشن شروع ہو گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نےایکس پرپوسٹ شیئر کی کہ پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس کا منصوبہ ریکارڈ

مدت میں مکمل ہوا ہے۔پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں چند ہفتوں کے اندر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس اقدام کے تحت ابتدائی طور پر دو طیارے لیز پر حاصل کرنے کا

منصوبہ ہے۔ یہ ایمبولینسز ڈاکٹروں، طبی عملے اور ضروری طبی آلات کے ساتھ جان بچانے والی ادویات سے لیس ہوں گی۔ایئر مشینیں مختصر رن وے پر کام کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ وہ قومی شاہراہوں اور موٹر ویز سے لینڈنگ اور ٹیک آف کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہوں گی۔