آج ہفتہ 13 اپریل 2024 کاموسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیا ت کا الرٹ جاری

اسلام آباد( نیو زڈیسک)13سے 14 اپریل کے دوران تیز /موسلادھار بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان، لسبیلہ، خضدار، زیارت، بارکھان، ژوب ، شیرانی ،مسلم باغ، تربت، ہرنائی،کوہلو، نصیر آباداور جعفرآبادکےبرساتی ندی نالوں میں طغیانی کا
مزید پڑھیں:بلوچستان،مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں، مٹی کا طوفان، درخت اُکھڑ گئے

اندیشہ جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خطرہ ۔13سے 15 اپریل کے دوران تیز /موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا اندیشہ۔اس دوران

بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔جمعه کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود/ابرآلود رہے گا۔تاہم خیبر پختونخوا ، بلوچستان،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان ،

کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران مشرقی/شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان۔ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا ، بلوچستان،بالائی سندھ،اسلام

آباد، پنجاب،گلگت بلتستان ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ،شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اورپنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی

امکان۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علا قوں میں گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان اور گڑھی دوپٹہ میں تیز ہواؤں اور گرج

چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیا دہ بارش: کشمیر:، گڑھی دوپٹہ18، خیبرپختونخوا: کالام 18، مالم جبہ 17، پارہ چنار15،چترال 11، دروش 10،میرکھانی 09، دیر(بالائی 07،زیریں02)، سیدوشریف ،پٹن 03، کاکول 02، بلوچستان: کوئٹہ 06 ، ژوب 04 اور

سمنگلی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 43، خیرپور، پڈعیدن اور سکھر میں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔