Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ججوں کومشکوک خط،مقدمہ درج کر لیا گیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )اسلام آبادہائیکورٹ کےججوں کومشکوک خط بھیجنےکامقدمہ درج کر لیا گیا،ججوں کومشکوک خطوں کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیاگیا،مقدمہ ہائیکورٹ کےکلرک کی مدعیت میں درج کیاگیا، واضح رہے کہ ہائیکورٹ ججز کے خط کے بعد نئی صورت حال سامنے آگئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ، عدالتی ذرائع کے مطابق ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا اسلام آباد پولیس کی ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ، کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے خط ہائیکورٹ ججز کو
مزید پڑھیں :مینڈیٹ چور سلیکٹڈ وزیر اعلیٰ کی تسکین کیلئے خواتین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،پی ٹی آئی

ارسال کئےپاؤڈر کیا ہے ؟ ابھی ایکسپرٹس کی ٹیم تحقیقات میں مصروف ہے،تاہم ماضی میں دیکھا جا ئے تو بھی کچھ ایسے واقعات رونما ہو ئے تھے، تاہم ابھی یہ وجوہات جاننے کی کو شش کی جا رہی ہے کہ آخر اب یہپاکستان میں ایسا مشکوک پاوڈر کس نے اور کن مقاصد کیلئے استعمال کیا اور تحقیقات کے دوران اصل مجرمان تکپہچنے ے کی کو شش کی جا رہی ہے۔ نیز ادھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ججز کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز خطوط کے معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں زہریلے مواد کے خطوط کا مقصد ججز کو دھمکانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ججز کو خطوط کا مقصد

مزید پڑھیں :استنبو ل،نائٹ کلب میں آتشزدگی،درجنوں افراد ہلاک

سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائے گئے خط سے دستبردار کروانا ہے۔چیف جسٹس سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول،ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ خطوط کے بعد عدلیہ میں مداخلت کے معاملے کی فیصلہ کن تحقیقات کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز اور ان کے اہلِ خانہ کی سلامتی کے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کو بلاتاخیر فل کورٹ کے سپرد کریں۔

مزید پڑھیں :خط میں سادہ پائو ڈر یا اینتھراکس ؟کتنا نقصان دہ،جا نئے تاریخ و تحقیق کے آئینہ میں