کراچی میں 2 ماہ کیلئے پتنگ بازی پر پابندی عائدکردی گئی

کراچی(نیوزڈیسک)کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے پتنگ بازی پر 2 ماہ کےلیے پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے پتنگ بازی پر 2 ماہ کےلیے پابندی عائد کردی۔

کمشنر کراچی کا کہناتھا کہ پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر اب تک 8 افراد زخمی ہو چکے ہیں جو شہریوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

مزیدپڑھیں:یکم اپریل سے پٹرول مہنگا،ڈیزل سستا ہونے کا امکان

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی قیمتی زندگی کو محفوظ کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھانا پڑا۔