یکم اپریل سے پٹرول مہنگا،ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)یکم اپریل سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم اپریل سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:سندھ حکومت کا زرعی اجناس جاپان برآمد کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت ممکنہ اضافے کے بعد 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 69 پیسے ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 2 روپے کمی کا امکان ہے۔