سندھ میں ٹیچرز لائسنس کے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیاگیا

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ میں ٹیچرز لائسنس کےلیے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

28 جنوری کو لیے جانے والے امتحان میں 4 ہزار امیدواروں نے حصہ لیا تھا، اس حوالے سے زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے نے اہم کردار ادا کیا۔

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 646 اساتذہ کو ٹیچنگ لائسنس جاری کردیے ہیں، جو سندھ ٹیچنگ لائسنسگ پالیسی 2023ء کے تحت جاری کیے گئے۔

سندھ حکومت ٹیچنگ لائسنس حاصل کرنے والوں میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ دونوں ٹیچرز شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں:پرویز الہٰی کو سانس لینے میں دشواری کاسامناکرناپڑرہا ہے،اہلیہ قیصرہ الہٰی

سندھ ٹیچنگ لائسنس حاصل کرنے والے ٹیچرز کے ٹیسٹ سیبا ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے لیے گئے تھے۔

شہزاد رائے نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی نسل تجزیاتی سوچ والی ہوگی، ٹیچرز لائسنس کے اجراء میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کردار اہم ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دی اور کہا کہ کامیاب ہونے والے ٹیچرز کو مراعات اور پروموشنز کے حوالے سے ان کو سروس رولز کے تحت فائدہ بھی دیا جائے گا۔