اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نائب صدر تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت نے استعفوں کے مطابق طریقہ کار طے کیا تھا جس پر اسپیکر نے رضامندی ظاہر کی تھی۔استعفے منظور کرنے ہیں تو سب منظور کریں، استعفوں کی سلیکشن بدنیتی پر مبنی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 35 اراکین کے استعفے منظور کیئے جانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا غیر جانبداری کا معیار بتدریج کم ہورہا ہے، استعفے منظور کرنے ہیں تو سب منظور کریں، استعفوں کی سلیکشن بدنیتی پر مبنی ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ اسپیکر نے ہمارے استعفوں پر اعتراض عائد کیا تھا کہ استعفے ہاتھ سے لکھے ہوئے نہیں، ہم نے خط لکھ کر ملاقات کے لئے کہا تو راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا ایک ایک کو بلاکر تصدیق اور مظوری کے معاملے پر مشاورت کریں گے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو معلوم ہوا اپوزیشن لیڈر کو فارغ کرنے والے ہیں تو انہوں نے بدنیتی سے 35 استعفے قبول کرلیئے، ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی بھی کردیا۔















