اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)ملک کے بیشتر خصوصاً بالائی علاقے سردی کی شدید لپیٹ میں ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔گذشتہ روز ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت کے مطابق کالام میں منفی 17،لہہ میں منفی 15، استورمیں منفی12،اسکردومیں منفی 09،زیارت ،بگروٹ، مالم جبہ میں منفی07،مستونگ ،دیر، پارہ چنار ، راولاکوٹ ،قلات میں منفی06 ، کوئٹہ اور پشین میں منفی 05 جبکہ اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔















