پنجاب میں سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

لاہور(نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔لاہور
مزیدپڑھیں:فواد چوہدری کی گرفتاری کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما مصدق ملک اور پاکستان تحریک

انصاف (پی ٹی آئی) کی ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تین امیدوار مدمقابل ہیں۔خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر چار امیدوار آمنے سامنے ہیں جن میں

انوشے رحمان، بشریٰ انجم بٹ، فائزہ ملک اور صنم جاوید شامل ہیں۔اقلیتوں کی نشست پر خلیل طاہر سندھو اور سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے آصف عاشق ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔