پاکستان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے، آرمی چیف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم نے پچھلی دو دہائیوں سے ثابت قدمی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم نے پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف لڑیں گے۔

آرمی چیف نے کہا ہکہ پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست اور پاکستانی عوام کی لچک اور حوصلے کو کم سمجھا ہے۔

مزیدپڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کا خط، چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم آخری دم تک دہشت گردی کا مقابلہ اپنی پوری طاقت سے کریں گے، یقینی بنائیں گے کہ ہر غیر ملکی بالخصوص چینی شہری پاکستان میں محفوظ رہیں۔