Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کا خط، چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(محمد بشارت راجہ)اسلام آبادہائی کورٹ ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے حوالے سے لکھے گئے خط پر غور کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:اسلام آبادہائیکورٹ میں‌سائفرکیس کی سماعت،اہم انکشافات سامنے آگئے

اٹارنی جنرل نےصحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنجیدہ ہے جس کی تحقیق ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کی اوپن کورٹ تحقیقات کے لیے میاں داؤد ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی۔

آئینی درخواست میں سپریم کورٹ سے بااختیار کمیشن بنا کر انکوائری کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط ایک طے شدہ منصوبہ لگتا ہے۔