اہم خبریں

ڈسکوز کے مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری

اسلام آباد ( نامہ نگار )ڈسکوز کے مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری ، اتھارٹی کا پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مختلف کیٹگریز کی مد میں 1روپے 49 پیسے سےلے کر4 روپے 46 پیسےفی یونٹ تک اضافے کی بھی منظوری دی، ڈسکوز نے نیپرا کومالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی،اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر 15 نومبر 2022 کو عوامی سماعت کی تھی،صارفین پر ٹیرف کا زیادہ بوجھ نہ ڈالنے کے لیے وزارت توانائی نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو 2 ماہ فروری اور مارچ کے لئے لاگو کرنے کی درخواست کی تھی، جب پچھلی نافذ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ختم ہو جائے ، اس طرح اس منظوری سے صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا،اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا،اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔

متعلقہ خبریں