اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 27 اگست سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جائے گا،آج دن کے بیشتر اوقات میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں۔حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا















