گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان

گلگت(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر پہاڑوں پر برفباری کی
مزید پڑھیں:ہرنائی، کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی،2مزدور جاں بحق،8کی تلاش

بھی پیشگوئی کی گئی ، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا،جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، چترال،دیر،سوات اور کوہستان میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، بلوچستان کے

بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،چترال، دیر،سوات اور کوہستان میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔