Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ہرنائی: کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی، 12 مزدور جاں بحق

ہرنائی ( نیوز ڈیسک )بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی، دس کان کن پھنس گئے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران

12 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔منگل کو ہرنائی کے علاقے زر الو میں واقع نیر جلات خان کول مائن نیں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا جس سے کان بیٹھ گئی اور کان میں موجود دس کان کن
مزید پڑھیں:رائیڈرز کیلئے خوشخبری ،موٹر سائیکل قسطوں پرمریم نواز کا بڑا اعلان
ملبے تلے دب گیے تھے جنکی مدد کے لئے آٹھ افراد کان میں اترے لیکن وہ بھی پھنس گئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق کم گہرائی میں پھنسے

8 افراد کو جلد ہی باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے ہدایت کی تھی کہ پی ڈی ایم اے اورانتظامیہ ریسکیو
آپریشن تیز کریں۔انھوں نے کہا تھا کہ ریسکیو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ریسکیو آپریشن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔