لاہور ہائیکورٹ،عورت مارچ کو رکوانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے عورت مارچ کو رکوانے کے لیے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیدیا ہے۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کا ادویات، پیٹرولیم و دیگر اشیاء پر 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا،یاد رہے کہ 29 فروری کو خواتین کے عالمی دن کے

موقع پر 8 مارچ کو منعقدکئے جانیوالے عورت مارچ کو رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی تھی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست

گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ عورت مارچ کے کارڈز اور بینرز اسلامی معاشرے میں قابل قبول نہیں ہیں لہٰذا لاہور ہائی کورٹ عورت مارچ کو روکنے کا حکم دے۔