انگریز دور میں تعمیر کی گئی تاریخی کوٹھی درزیاں والی

گوجرانوالہ ( نیوز ڈیسک )کالج روڈ محلہ نور باوا گوجرانوالا پرانی تاریخ ہو یا تاریخی عمارتیں ہو وہ مغل دور کی ہوں سکھا شاہی دور یا انگریز دور کی گوجرانوالا بھی
مزید پرھیں:سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

لاہور یا دیگر کسی شہر سے پیچھے نہیں ہے یہاں بہت کثرت سے ان ادوار کی عمارتیں پائی جاتی ہیں جن میں میں مسجد ۔گھر۔ مندر ۔گرداورے اور گرجا جات شامل ہیں ان ہی میں آج ذکر کی جانے والی شاندار عمارت جو کہ درزیاں والی کوٹھی یا کوٹھی

درزیاں کہ نام سے جانی جاتی ہے اپنی منفرد طرز تعمیر کہ ساتھ منفرد نام اور پہچان کی حامل یہ کوٹھی انگریز دور میں ان درزیوں کہ لیے بنوائی گئ جو فوج کہ لیے کپڑے سلائی کا کام کرتے تھے لگ بھگ 120 کہ قریب سال پہلے تعمیر کی جانے والی یہ

کوٹھی آج بھی انہی لوگوں کہ استعمال میں ہے جن کہ اجداد کہ لیے یہ تعمیر کروائی گئی یہ کوٹھی بھی اس شہر میں موجود کئی بڑی رہائش گاہوں جیسا طرز تعمیر رکھتی ہے جس میں اینٹ کہ ساتھ اچھا خاصا لکڑی کا منفرد کام بھی کیا ہوا نظر آتا ہے جس کی کھڑکیوں بالکونیوں

اور چھت کہ ساتھ زیادہ تر کام لکڑی کا کیا ہوا ہے دیواروں پہ مختلف قسم کہ پھول بنے نظر آتے ہیں جن کو بڑی عمدگی سے کاری گری سے بنایا گیا کسی بڑے

محل نما گھر کی تعمیر کی طرز کی یہ کوٹھی آج بھی کافی اچھی حالت میں موجود ہے یہ دو مزلہ عمارت آج بھی اپنے فن تعمیر کہ بہترین معماروں کی فن کاری اور کام کی یاد دلاتی ہے ،دیکھنے والوں کو ایک بہترین نظارہ پیش کرتی ہے