لاہور(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے مسلم لیگ ن کی چیف ایگزیکٹو اور سینیئر نائب صدرمریم نوزاز سے ملاقات کی ہے۔
رائیونڈ آمد پر نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سید محسن نقوی کا استقبال کیا۔
محسن نقوی نے وزیراعلی پنجاب کے کیے نامزدگی پر مریم کو مبارکباد دی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد7 کروڑ تک پہنچ گئی
انہوں نے کہا کہ تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونا ایک روشن مثال ہے۔
نگران وزیراعلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی نامزد وزیراعلی کو بریف بھی کیا۔















