جاری فارم 47 جعلی ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )بانی پی ٹی آئی نے کہا آئی ایم ایف کا پروگرام جاری رہنا چاہیے،پاکستان کی اکانومی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،بیرسٹر علی ظفر کی میڈیا سے گفتگو ،کہابانی پی ٹی آئی کہتے ہیں پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے،جمہوریت کیلئے جس جس فورم پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے وہ اٹھائیں گے،بیرسٹر گوہر علی خان بولے
مزید پڑھیں :

آئی ایم ایف کو خط ملکی مفاد میں ہوگا، ملک کے خلاف ہم کچھ بھی نہیں کریں گے،ریاست، جمہوریت اور قانون کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ،نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہی ،سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور ان کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے ،کل سابق کمشنر کا جو بیان جاری ہوا اب اس کی حقیقت عوام جان چکے ،جو فارم 47 جاری ہوئے وہ جعلی ہے،الیکشن کمیشن فارم 47 کے تحت نتائج جاری کرنے میں ناکام رہا ،ہم میدان چھوڑ کر نہیں جائیں گے، پارلیمان کا حصہ بنیں گے