انٹیلی جنس بیورو کاسٹیٹس تبدیل،ڈویژن کا درجہ مل گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کا اسٹیٹس تبدیل کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں وزیراعظم نے آئی بی کو بیورو سے ڈویژن کا درجہ دے دیا۔ اسٹیٹس کی تبدیلی کی منظوری ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی بی فواد اسد اللہ کی خصوصی کوششوں سے دی گئی۔

نگراں وزیراعظم کی منظوری کے بعد انٹیلی جنس بیورو کو ڈویژن میں تبدیل کر دیا گیا اور یہ فیصلہ انتظامی اور مالیاتی امور کی بہتری کے لیے کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:25کروڑ عوام ہے،کس کس سے لڑوگے؟ علی محمد خان

نگراں وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیبنٹ ڈویژن نے احکامات جاری کیے جس کے بعد ڈی جی آئی بی ڈویژن کے ایکس آفیشل سیکریٹری کے طور پر کام کریں گے۔

آئی بی کا سٹیٹس تبدیل کرنے کے احکامات پر فوری عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔