اہم خبریں

شجاعت حسین کی اڈیالہ جیل میں پرویز الہیٰ سے طویل ملاقات

راولپنڈی(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت اور دیگر رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے پونے تین گھنٹے کی طویل ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جس میں پرویز الہیٰ کی صحت اور فراہم سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی۔

چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کیلیے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت،چوہدری سالک،چوہدری شافع، منتہا اشرف اڈیالہ جیل پہنچے۔

مزیدپڑھیں:تحریک انصاف،جے یوآئی قیادت کی آج ملاقات کا امکان

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی مجموعی صورتحال اور خاندانی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

چوہدری خاندان کے ممبران اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا ٹاک کے بغیر واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

متعلقہ خبریں