اہم خبریں

پیٹرول وڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کے تیل کا نرخ بھی کم ہو گیا۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مٹی کا تیل 41 روپے 44 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 313 روپے 44 پیسے فی لیٹر تھی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کو نمایاں ریلیف ملے گا، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں مٹی کا تیل گھریلو اور دیگر ضروری امور کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں حکومت نے 22 ، 22 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے، دوسری جانب مٹی کے تیل پر عائد لیوی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور لیوی 20 روپے 36 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔
حاجیوں کی وطن واپسی کے لئے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل ہوگا

متعلقہ خبریں